30 ستمبر 2014 - 11:05
افغانستان میں دسیوں طالبان ہلاک

افغان وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہونےوالی کاروائی میں باسٹھ طالبان ہلاک ہوئےہيں۔ جبکہ چھبیس طالبان زخمی ہوگئے ہيں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہونےوالی کاروائی میں باسٹھ طالبان ہلاک ہوئےہيں۔ جبکہ چھبیس طالبان زخمی ہوگئے ہيں۔

افغان وزارت دفاع نے آج اعلان کیا کہ صوبہ وردک ، پکتیکا، پکتیا، غزنی، لغمان، کنر، اور ہلمند میں سینتالیس طالبان ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے جبکہ چارکوگرفتارکرلیاگیا۔

غزنی کے ضلع اجرستان میں میں مرنے والے طالبان کے درمیان کچہ سرغنوں کی لاشیں بھی دیکھی گئي ہیں۔

طالبان کے خلاف افغان فوج کی کاروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

اس کاروائی کے دوران چھ افغان فوجی بھی مارے گئے ہيں.

.......

/169